Get Alerts

ایران کے خلاف فوجی کارروائی فوری طور پر روکی جائے ، چین کا اسرائیل سے مطالبہ

 ایران کے خلاف فوجی کارروائی فوری طور پر روکی جائے ، چین کا اسرائیل سے مطالبہ

بیجنگ : چین نے اسرائیل سے مطالبہ کیا ہے کہ ایران کے خلاف جاری فوجی کارروائیاں فوری طور پر روکی جائیں۔ چینی وزیر خارجہ وانگ یی نے اسرائیلی ہم منصب سے ٹیلیفونک رابطہ کیا، جس میں دونوں وزرائے خارجہ نے مشرق وسطیٰ کی موجودہ صورتحال پر بات چیت کی۔

وانگ یی نے کہا کہ چین ایران پر حملوں کی مخالفت کرتا ہے اور اس تنازعے کے حل کے لیے سفارتکاری کی حمایت کرتا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس تنازعے کو مزید پھیلنے اور بے قابو ہونے سے روکنا ضروری ہے۔ چین نے ایران کے جوہری پروگرام کو پرامن حق قرار دیتے ہوئے شہریوں پر حملوں پر گہری تشویش کا بھی اظہار کیا۔

چینی وزارت خارجہ نے اپنے بیان میں کہا کہ تمام فریقین کو جنگی کارروائیاں روکنی چاہئیں اور ایرانی جوہری مسئلہ کا حل سیاسی اور سفارتی طریقے سے تلاش کرنا چاہیے۔

ٹیگز: