Get Alerts

برطانیہ نے 4 ممالک پر ویزا پابندیاں عائد کر دیں

برطانیہ نے 4 ممالک پر ویزا پابندیاں عائد کر دیں

لندن : برطانیہ نے افغانستان، کیمرون، میانمار اور سوڈان کے طلبہ کے لیے ویزے بند کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔ برطانوی حکام کے مطابق، افغان شہریوں کے ورک ویزے بھی ختم کیے جا رہے ہیں۔

یہ اقدام برطانیہ میں پناہ کی درخواستوں میں اضافے کے باعث اٹھایا گیا ہے، اور برطانوی حکومت نے پہلی بار ایمرجنسی بریک لگا دی ہے۔ اس فیصلے کا مقصد پناہ گزینوں کی تعداد کو محدود کرنا اور ویزا سسٹم میں مزید توازن لانا ہے۔

ٹیگز: