لاہور : پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان سرفراز احمد کو پاکستان ٹیسٹ کرکٹ ٹیم کا نیا ہیڈ کوچ مقرر کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق، سرفراز احمد کی تقرری کا باضابطہ اعلان جلد کیا جائے گا اور وہ پاکستان کی بنگلادیش کے ساتھ ہونے والی ٹیسٹ سیریز میں اپنی ذمے داریوں کا آغاز کریں گے۔
یاد رہے کہ پاکستان ٹیسٹ ٹیم کے کوچ کا عہدہ حال ہی میں خالی تھا، اور اظہر محمود جنوبی افریقہ کے خلاف سیریز میں عبوری ہیڈ کوچ کے طور پر ذمہ داریاں نبھا رہے تھے۔ پاکستان ٹیم مئی میں بنگلادیش کے خلاف 2 ٹیسٹ میچز کی سیریز کھیلے گی، جو ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ 2027 کا حصہ ہے۔
پاکستان اور بنگلادیش کے درمیان پہلا ٹیسٹ میچ 8 مئی کو جبکہ دوسرا ٹیسٹ میچ 16 مئی کو کھیلا جائے گا۔