Get Alerts

سپریم کورٹ کا موبائل فون کارڈ پر کٹوتی کے خلاف از خود نوٹس

سپریم کورٹ کا موبائل فون کارڈ پر کٹوتی کے خلاف از خود نوٹس
کیپشن: image by facebook

اسلام آباد: سپریم کورٹ نے موبائل فون کارڈ پر40 روپے کٹوتی کا نوٹس لے لیا, سپریم کورٹ میں ایک کیس کی سماعت کے دوران چیف جسٹس نے موبائل فون کارڈ پر 40 روپے کٹوتی کا نوٹس لیا۔

چیف جسٹس پاکستان جسٹس میاں ثاقب نثار نے استفسار کیا کہ 100روپے کے کارڈ پر 40 روپے کیوں اور کن ٹیکسز کی مد میں کاٹے جاتے ہیں؟ 

چیف جسٹس نے اٹارنی جنرل کو طلب کرلیا اور عدالت نے تمام موبائل فون کمپنیوں کو نوٹس بھی جاری کردیا۔