’ڈاکٹر مرتضی سید  گورنر اسٹیٹ بینک کا عہدہ سنبھالیں گے‘

’ڈاکٹر مرتضی سید  گورنر اسٹیٹ بینک کا عہدہ سنبھالیں گے‘

اسلام آباد:  ڈاکٹر رضا باقر کی بطور گورنر اسٹیٹ بینک مدت ملازمت مکمل ہونے کے بعد ڈپٹی گورنر اسٹیٹ بینک ڈاکٹر مرتضی سید  پاکستان کے مرکزی بینک کے  گورنر کا عہدہ  سنبھالیں گے۔ْ

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر  گورنر اسٹیٹ بینک کے حوالے سے لکھتے ہوئے مفتاح اسماعیل نے کہا کہ ’ جیسا کہ گورنر اسٹیٹ بینک ڈاکٹر رضا باقر کی مدت ملازمت ختم ہوگئی ہے، قانون کے مطابق اب  سینئر ترین ڈپٹی گورنر اس وقت تک عہدہ سنبھالیں گے۔‘

وزیر خزانہ نے مزید لکھا کہ’ ڈاکٹر مرتضیٰ سید  گورنر اسٹیٹ بینک کا عہدہ سنبھالیں گے  جو کہ آئی ایم ایف  کا بھرپور تجربہ رکھتے ہیں اور  ایک نامور ماہر معاشیات ہیں، میں ان کے نئے کردار کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتا ہوں۔‘

مصنف کے بارے میں