سونے کی قیمت میں بڑی کمی

سونے کی قیمت میں بڑی کمی

کراچی:  ملک میں گزشتہ چند روز  سے سونے کی قیمتوں میں کمی کا رجحان دیکھا جا رہا ہے، اور آج ہفتہ کے روز بھی اس کی قیمت میں بڑی کمی ریکارڈ کی گئی۔

سونے کی فی تولہ قیمت  1600 روپے کی کمی کے بعد  2 لاکھ 38 ہزار روپے کا ہو گئی، جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت میں 1257 روپے کی کمی دیکھی گئی جس کے بعد اس کی قیمت 2 لاکھ 4 ہزار 47 روپے ہو گئی۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز بھی ملک میں سونا 14 سو روپے فی تولہ سستا ہوا تھا اور اس کی فی تولہ قیمت 2 لاکھ 39 ہزار600 روپے ہوگئی تھی، اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت کم ہو کر 2 لاکھ 5 ہزار 418 روپے ہو گئی تھی۔