لاہور: پاکستان سپر لیگ سیزن 10 میں آج ایک سنسنی خیز مقابلہ متوقع ہے، جہاں لاہور قلندرز اور کراچی کنگز آمنے سامنے ہوں گے۔ یہ میچ لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں رات 8 بجے شروع ہوگا۔
لاہور قلندرز کی ٹیم کی قیادت فاسٹ باؤلر شاہین شاہ آفریدی کر رہے ہیں، تاہم کراچی کنگز کی کپتانی آسٹریلیا کے تجربہ کار بیٹر ڈیوڈ وارنر کے پاس ہے۔ دونوں ٹیمیں پوائنٹس ٹیبل پر اپنی پوزیشن بہتر بنانے کے لیے بھرپور تیاری کے ساتھ میدان میں اتریں گی۔ لاہور بمقابلہ کراچی میچ ہمیشہ سے ہی شائقین کی توجہ کا مرکز رہا ہے، اور آج کا میچ بھی ہائی وولٹیج مقابلہ ثابت ہونے کی توقع ہے۔