مسقط: وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی عمان کے ایک روزہ سرکاری دورے پر مسقط پہنچ گئے۔ مسقط ایئرپورٹ پر ان کا خیرمقدم عمان کی وزارت داخلہ کے اعلیٰ حکام، سیکرٹری داخلہ خالد بن ہلال بن سعود البوسیدی، پاکستان کے سفیر سید نوید صفدر بخاری اور دیگر شخصیات نے کیا۔
اس موقع پر وزیر داخلہ محسن نقوی اور مسقط کے سیکرٹری داخلہ خالد بن ہلال کے درمیان ملاقات ہوئی۔ خالد بن ہلال نے محسن نقوی کا عمان آمد پر دل سے خیرمقدم کیا۔
محسن نقوی نے کہا کہ پاکستان عمان کے ساتھ منشیات کی روک تھام اور انسانی اسمگلنگ کے خلاف تعاون بڑھانا چاہتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اس کے علاوہ وہ عمان کے حکام سے ملاقاتیں کریں گے اور خطے کی موجودہ صورتحال کے تناظر میں پاکستان کے موقف سے آگاہ کریں گے۔