Get Alerts

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی اٹلی پہنچ گئے، اٹلی، یونان اور سپین کے وزرائے داخلہ سے ملاقات متوقع

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی اٹلی پہنچ گئے، اٹلی، یونان اور سپین کے وزرائے داخلہ سے ملاقات متوقع

اسلام آباد: وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی اپنے دورے پر اٹلی پہنچ گئے ہیں، جہاں ان کی ملاقات اٹلی، یونان اور سپین کے وزرائے داخلہ سے ہوگی۔ ملاقاتوں کے دوران یہ وزراء پاکستانی وزارت داخلہ کی غیر قانونی امیگریشن کو روکنے کے حوالے سے کی جانے والی کوششوں کا اعتراف کریں گے۔

دورے کے دوران پنجاب پولیس آفیسر وزرائے داخلہ کو پنجاب حکومت کے پولیس خدمت مرکز گلوبل کے بارے میں بریفنگ دیں گے، جو یورپ بھر میں مقبولیت حاصل کر رہا ہے۔ اس ملاقات میں دیگر اہم امور پر بھی تفصیلی تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

ٹیگز: