Get Alerts

ہلاک بھارتی فوجیوں کے نام پر ووٹ مانگنے کا مودی کا مکروہ چہرہ بے نقاب

ہلاک بھارتی فوجیوں کے نام پر ووٹ مانگنے کا مودی کا مکروہ چہرہ بے نقاب

نئی دہلی: بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کا اپنے ہلاک فوجیوں کی قربانیوں کو سیاسی فائدے کے لیے استعمال کرنے کا گھناؤنا کھیل ایک ٹی وی پروگرام میں بے نقاب ہو گیا۔ پروگرام کے دوران کانگریس رہنما نے مودی کی تقریر کا ایک ویڈیو کلپ چلایا جس میں وہ پلوامہ حملے کے شہداء کا ذکر کرتے ہوئے عوام سے ووٹ مانگتے دکھائی دیے۔ اس کلپ نے مودی کے اصل عزائم اور بھارتی میڈیا کے جانبدارانہ کردار کو بےنقاب کر دیا۔

پروگرام میں موجود اینکر، جو بھارتیہ جنتا پارٹی کی حمایت میں مشہور ہے، مودی کا دفاع کرنے کی کوشش کرتی رہی مگر ویڈیو سامنے آتے ہی خاموش ہو گئی۔ ویڈیو کلپ نے واضح کر دیا کہ مودی نے ہلاک فوجیوں کو اپنے سیاسی فائدے کے لیے استعمال کیا، جس پر ناصرف بھارت بلکہ عالمی سطح پر بھی سوالات اٹھ رہے ہیں۔

سیاسی تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ مودی سرکار کی جانب سے قومی سلامتی جیسے حساس معاملے کو انتخابی مہم کا حصہ بنانا نہ صرف افسوسناک بلکہ خطرناک رجحان ہے۔ تجزیہ کاروں نے مزید کہا کہ پروگرام میں موجود حکومتی نمائندوں اور اینکر کے چہروں پر چھائی بے بسی اور خاموشی ان کی شکست کی عکاسی کر رہی تھی۔

ٹیگز: