Get Alerts

اوپن اے آئی کا نیا فیچر “کوڈیکس پیٹس” متعارف

اوپن اے آئی کا نیا فیچر “کوڈیکس پیٹس” متعارف

کیلیفورنیا: مصنوعی ذہانت پر مبنی ورچوئل ساتھیوں کا رجحان تیزی سے بڑھ رہا ہے اور اب OpenAI نے بھی اس ٹرینڈ میں نیا اضافہ کرتے ہوئے “کوڈیکس پیٹس” کے نام سے ایک منفرد فیچر متعارف کرایا ہے۔

یہ فیچر Codex کے اندر شامل کیا گیا ہے، جس کے ذریعے صارفین اینیمیٹڈ انداز کے ورچوئل اے آئی ساتھی استعمال کر سکیں گے جو کوڈنگ کے دوران مختلف معلومات اور اپ ڈیٹس فراہم کرتے رہیں گے۔

کوڈیکس پیٹس کی خاص بات یہ ہے کہ یہ دیگر اے آئی کمپیننز کے مقابلے میں مسلسل ایکٹیو رہتے ہیں اور پروجیکٹ اسٹیٹس اپ ڈیٹس دکھاتے ہیں، جس سے صارفین کو بار بار مختلف ٹیبز کھولنے کی ضرورت نہیں رہتی۔

اس فیچر کے ذریعے صارفین جاری تھریڈز کی نگرانی، کام کی پیش رفت کو ٹریک کرنے اور تیار شدہ پروجیکٹس کا جائزہ لینے جیسی سہولتیں حاصل کر سکیں گے، وہ بھی بغیر اپنے موجودہ کام میں خلل ڈالے۔

اس فیچر کو فعال کرنے کے لیے صارفین کو کوڈیکس کی سیٹنگز میں جا کر “Appearance” منتخب کرنا ہوگا اور وہاں “Pets” کے آپشن کو آن کرنا ہوگا۔

ایک بار فعال ہونے کے بعد صارفین اپنی مرضی کے مطابق ان ورچوئل ساتھیوں کو کبھی بھی آن یا آف کر سکیں گے۔

اس فیچر میں صارفین کو آٹھ مختلف آپشنز دیے گئے ہیں جن میں بلی اور کتے جیسے کردار شامل ہیں، جبکہ صارفین اپنی پسند کے مطابق کسٹم اے آئی پیٹس بھی تیار کر سکتے ہیں۔

مزید یہ کہ صارفین پرومٹس کے ذریعے اپنے منفرد کمپیننز تخلیق کر کے انہیں آن لائن شیئر بھی کر سکیں گے، جس سے یہ فیچر مزید انٹرایکٹو اور تخلیقی بن جاتا ہے۔
 
 
 

ٹیگز: