Get Alerts

کنگنا رناوت نے من گھڑت خبر کی تردید کرتے ہوئے خاموشی توڑ دی

کنگنا رناوت نے من گھڑت خبر کی تردید کرتے ہوئے خاموشی توڑ دی

ممبئی: بھارتی فلم انڈسٹری کی معروف اداکارہ  کنگنا رناوت نے سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی اس خبر کی سختی سے تردید کر دی ہے جس میں دعویٰ کیا جا رہا تھا کہ انہوں نے کانگریس رہنما راہول گاندھی سے شادی سے متعلق کوئی بیان دیا ہے۔

اپنی بے باک رائے اور واضح موقف کے باعث پہچانی جانے والی کنگنا رناوت اکثر اپنے بیانات کی وجہ سے خبروں کی زینت بنتی رہتی ہیں۔

یہ معاملہ اس وقت سامنے آیا جب مختلف سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر ایک جعلی پوسٹ وائرل ہوئی، جس میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ کنگنا رناوت نے کہا ہے کہ اگر راہول گاندھی بی جے پی میں شامل ہو جائیں تو وہ ان سے شادی کے لیے تیار ہیں۔

یہ من گھڑت دعویٰ تیزی سے وائرل ہوا اور بعض میڈیا پلیٹ فارمز پر بھی اسے حقیقت سمجھ کر رپورٹ کیا جانے لگا۔

کنگنا رناوت نے اس جھوٹی خبر پر ردعمل دیتے ہوئے انسٹاگرام اسٹوری پر اس پوسٹ کا اسکرین شاٹ شیئر کیا اور واضح کیا کہ یہ دعویٰ بالکل بے بنیاد اور جعلی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایسی جھوٹی خبریں نہ صرف افسوسناک ہیں بلکہ سیاست کے میدان میں بھی خواتین کے احترام کو نقصان پہنچاتی ہیں۔ اداکارہ نے اس عمل کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ غلط معلومات پھیلانے والوں کو شرم آنی چاہیے۔
 
 
 

ٹیگز: