ترکی امریکی سفارت کاروں کے انخلا کے اعلان پر برہم

ترکی امریکی سفارت کاروں کے انخلا کے اعلان پر برہم

انقرہ: ترکی نے امریکا کی جانب سے استنبول میں اپنے سفارتی عملے کو نکل جانے کے احکامات دینے پر شدید تنقید کی ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکا نے استنبول میں واقع اپنے قونصل خانے کے عملے کو سلامتی کی وجوہات پر شہر سے نکل جانے کے احکامات جاری کیے تھے۔
ترک وزارت خارجہ نے اپنے ایک بیان میں ہے کہا کہ یہ امریکی فیصلہ غلط ہے۔ ترک وزیرخارجہ نے کہاکہ انہوں نے امریکی ہم منصب جان کیری پر واضح کر دیا ہے کہ استنبول یا انقرہ میں بھی کوئی شخص اتنا ہی محفوظ ہے، جتنا کہ کوئی کسی امریکی ریاست میں۔