بھارت میں میچ فکسنگ کے نئے نئے طریقے ایجاد ! پچ فکسنگ کے بعد" گاڑی فکسنگ "کا انوکھا واقعہ

بھارت میں میچ فکسنگ کے نئے نئے طریقے ایجاد ! پچ فکسنگ کے بعد

نئی دہلی: بھارت کے بڑے ڈومیسٹک ٹورنامنٹ میں ایک شخص کے میچ کے دوران پچ پر گاڑی چلانے پر وہاں موجود انٹرنیشنل کھلاڑی ہکا بکا رہ گئے۔ 

بھارتی میڈیا کے مطابق دارالحکومت نئی دلی کے نواحی علاقے پالم کے ایئرفورس گراؤنڈ میں کھیلےجارہے رانجی ٹرافی ٹورنامنٹ کے ایک میچ میں دہلی اور اترپردیش کی ٹیمیں مد مقابل تھیں کہ اس دوران ایک شخص گاڑی چلاتا ہوا میدان کے اندر داخل ہوگیا اور پچ پر گاڑی گھوماتا رہاجس کی وجہ سے میچ روکنا پڑگیا اور گراؤنڈ میں موجود پلیئرز بدحواسی کے عالَم میں ایک دوسرے کا منہ دیکھتے رہے۔ 

جس وقت واقعہ رونما ہوا اس وقت گوتم گمبھیر، سریش رائنا، ایشانت شرما اور ریشب پانٹ سمیت متعدد انٹرنیشنل کرکٹرز بھی میدان میں موجود تھے۔

یاد رہے کہ چند دن قبل ہی بھارت میں انٹرنیشنل میچ سے قبل پچ فکسنگ کا معاملہ سامنے آیا جب ایک رپورٹر کے اسٹنگ آپریشن نے کیوریٹر کی پچ فکسنگ کا بھانڈہ پھوڑ دیا تھا۔