فریال مخدوم نے پہلے برائیڈل شوٹ کی تصاویر شیئر کردیں

فریال مخدوم نے پہلے برائیڈل شوٹ کی تصاویر شیئر کردیں

لندن: پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان سے علیحدگی کے بعد فریال مخدوم کا پہلا برائیڈل فوٹو شوٹ سامنے آگیا۔
تفصیلات کے مطابق فریال مخدوم نے اپنے پہلے برائیڈل شوٹ کی تصاویر فیس بک کی فوٹو شیئر ویب سائٹ انسٹاگرام پر شیئر کردیں۔ان تصاویر میں فریال مخدوم نے دلہن کے لباس کیساتھ ساتھ بھاری زیورات بھی پہن رکھے ہیں۔ فریال نے اپنا حالیہ شوٹ تین ماہ کے حمل کے دوران کروایا، جس پر مداحوں نے ملے جلے ردعمل کا اظہار کیا۔

b07676801d79769ee357afceeab8de5d

.......

bf2f57d4fa8f37f2985363ab62bbf5a7

....

bf2f57d4fa8f37f2985363ab62bbf5a7

واضح رہے کہ گزشتہ ماہ فریال اور عامر کے اختلافات کی خبریں میڈیا کی خبروں کی زینت بنی رہیں، اسی دوران انہوں نے ٹوئٹر پر اعلان کیا کہ وہ ایک بار پھر امید سے ہیں۔ فریال نے عامر اور ان کے گھر والوں سے غلط فہمیاں دور کرنے کے لیے معافی بھی مانگی تھی جسے عامر نے مسترد کردیا تھا۔باکسر عامر خان نے اہلیہ فریال مخدوم سے علیحدگی کا اعلان کردیا۔ فریال کا کہنا ہے کہ وہ اپنی بیٹی کو مضبوط بنانا چاہتی ہیں اور اسی لیے اپنے کیرئر پر توجہ دے رہی ہیں۔