بھارت کو اب کشمیری مسلمانوں کی جان چھوڑ دینی چاہیے: سید علی گیلانی

بھارت کو اب کشمیری مسلمانوں کی جان چھوڑ دینی چاہیے: سید علی گیلانی


سرینگر : مقبوضہ کشمیر میں حریت رہنما سید علی گیلانی نے مسئلہ کشمیر کو ڈیڑھ کروڑ انسانوں کی تقدیر پر سازی کا معاملہ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ہندونواز سیاسی جماعتوں کا اس معاملے سے کوئی لینا دینا نہیں۔اور بھارت کو اب کشمیری مسلمانوں کی جان چھوڑ دینی چاہیے۔


اپنے ایک بیان میں مزاحمتی قیادت کو عوام کی غالب اکثریت کا حقیقی نمائندہ قرار دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پی ڈی پی کو ریاستی حکام کے جذبہ مزاحمت کا استحصال کرنے ‘ ریاست کے سیاسی ‘ معاشی ‘ مذہبی اور تہذیبی ورثے کو آر ایس ایس اور بی جے پی کے ہاتھوں گروی رکھنے کے عوض مسند اقتدار پر براجمان رکھنے کا خفیہ معائدہ کیا گیا ہے


انہوں نے مسئلہ کشمیر کے دائمی حل کے حوالے سے کسی بھی بھارت نواز سیاسی جماعت کا کوئی کردفار نہیں ہے انہوں نے مزاحمتی تحریک کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ ریاست کے اکھاڑے میں ہندنواز سیاسی جماعتیں عوامی حمایت سے یکسر محروم ہو چکی ہیں بیان میں کہا گیا ہے کہ پی ڈی پی ‘ این سی یا سی طرح کی دیگر چھوٹی بڑی سیاسی تنظیمیں ‘ بھارت کے سیاسی آقائوں کے اشاروں پر ریاست جموں و کشمیر کے جملہ معاشی اور سیاسی مفادات کا استعمال کرنے کے لئے استعمال ہوتی آ رہی ہیں