Get Alerts

انڈین آرمی نے مقبوضہ کشمیر میں ایک اور نوجوان شہید کر دیا

انڈین آرمی نے مقبوضہ کشمیر میں ایک اور نوجوان شہید کر دیا

سرینگر :مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوجیوں نے ریاستی دہشت گردی کی تازہ کارروائی کے دوران ضلع کپواڑہ میں ایک کشمیری نوجوان کو شہید کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق فوجیوں نے نوجوان کو ضلع کے علاقے مژھل میں ایک فوجی آپریشن کے دوران شہید کیا۔ بھارتی فوج نے دعویٰ کیاہے کہ یہ نوجوان عسکریت پسند تھا جو فوج کے ساتھ ایک جھڑپ میں مارا گیا۔

بھارتی فوجیوں نے اس سے قبل بھی گزشتہ ہفتے اسی طرح کی کارروائی میں بے گناہ نوجوانوں کو گرفتار کر لیا اور انہیں نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا تھا

ٹیگز: