Get Alerts

تحریک انصاف کی حکومت نے پر امن احتجاج کا ہر راستہ بند کر دیا، بلاول

تحریک انصاف کی حکومت نے پر امن احتجاج کا ہر راستہ بند کر دیا، بلاول
کیپشن: فوٹو/بلاول بھٹو۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔پیپلزپارٹی ٹوئٹر اکاونٹ

استور: چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی حکومت نے پر امن احتجاج کا ہر راستہ بند کر دیا ہے اور عوام اس حکومت کی نالائقی کا بوجھ اٹھا رہے ہیں ملک میں تاریخ کی بلند ترین سطح پر مہنگائی ہے اس مہنگائی کا خاتمہ صرف پیپلز پارٹی ہی کر سکتی ہے ۔

جلسے سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹوزرداری نے کہا کہ عمران خان کے دور حکومت میں لوگوں سے روزگار چھینا جا رہا ہے اور یہ حکومت عوام کے ساتھ ناانصافی کر رہی ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ یہ وہ جماعت ہے جو سبسڈی چھینتی ہے اور انڈسٹری کیلئے بجلی کی قیمت کم کر رہے ہیں جبکہ عام آدمی پر بوجھ ڈال رہے ہیں۔ آج عوام تاریخی مہنگائی اور بیروزگاری کا مقابلہ کر رہے ہیں اور پہلے زراعت تباہ کی اب کسانوں سے احتجاج کا حق بھی چھین لیا گیا۔ پی ٹی آئی حکومت نے پر امن احتجاج کا ہر راستہ بند کر دیا ہے اور عوام اس حکومت کی نالائقی کا بوجھ اٹھا رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے ہمیشہ گلگت بلتستان کی عوام کی خدمت کی ہے اور ہمارا دور آیا تو گلگت بلتستان کو شناخت دی گئی اور یہاں کے نوجوانوں کو ملک بھر کے اداروں میں نوکری دلوائی اور ہم نے جو کام کئے اس کا فائدہ آج تک ہو رہا ہے۔

خطاب کرتے ہوئے ان کا مزید کہنا تھا کہ آصف علی زرداری کے کئے ہوئے کام کا چرچہ آج تک ہے میری آپ سے سے درخواست ہے کہ پیپلز پارٹی کو منتخب کرائیں ہم آپکی خدمت کریں گے روز گار دلائیں گے اور سڑکیں بنائیں گے ٹنل بنائیں گے ۔

چیئرمین پی پی پی نے کہا کہ پاکستان بھر میں ایک ہی جماعت ہے جو غربت اور بے روزگاری کا مقابلہ و خاتمہ اور روزگار کے مواقع پیدا کر سکتی ہے کیونکہ بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام آج تک غربت کا مقابلہ کر رہا ہے۔ سرکاری ملازمین کی تنخواہ میں ڈیڑھ سو فیصد اضافہ ہوا جبکہ سات سال ہو گئے ہیں تنخواہوں میں اضافہ روک دیا گیا۔ پاکستان پیپلز پارٹی کی سندھ میں حکومت جس نے تنخواہوں میں بھی اضافہ کیا اور پنشن بھی بڑھائی اور ہم باقی صوبوں کی طرح عوام کو کسی طرح بھی لاوارث نہیں چھوڑ سکتے۔