عمران خان کوالیکشن تک سیاسی میدان میں لایا جائے، سب کو پتا چل جائے گا کون کتنامقبول ہے: جاوید لطیف

عمران خان کوالیکشن تک سیاسی میدان میں لایا جائے، سب کو پتا چل جائے گا کون کتنامقبول ہے: جاوید لطیف
سورس: File

اسلام آباد: پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما جاوید لطیف نے پاکستان تحریک انصاف کے چیئر مین کو انتخابات کے میدان میں مقابلے کا چیلنج دے دیا۔ 

رہنما ن لیگ جاوید لطیف نے کہا کہ چیئر مین پی ٹی آئی عمران خان کے تمام  کیسز کے فیصلے سُنا کر الیکشن تک سیاسی میدان میں لایا جائے، پھر سبب کو پتا چل جائے گا کہ کون کتنا مقبول ہے۔

جاوید لطیف کا کہنا تھا کہ ایک ملزم جیل میں فائیو اسٹار ہوٹل کی لگژری لائف گزار رہا ہے،۔ جیل میں ملزم کو 8 کمرے، 10 ڈاکٹر، اٹیچڈ باتھ، لگژری فرنیچر اور ایکسرسائز مشینیں فراہم کی گئی ہیں۔

 
رہنما ن لیگ کا کہنا تھا کہ ملزم کو اتنی سہولتیں دینے کے بعد بھی پوچھا جاتا ہے آپ دیسی چوزا کھائیں گے یا مٹن؟

مصنف کے بارے میں