پاکستان کی فتح ، جنوبی افریقا نے سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا 

پاکستان کی فتح ، جنوبی افریقا نے سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا 

ممبئی : پاکستان کی فتح اور نیوزی لینڈ کی شکست کے بعد جنوبی افریقہ نے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) ورلڈکپ کے سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا ہے۔ 

جنوبی افریقا کی ٹیم سیمی فائنل میں جگہ بنانے والی دوسری ٹیم بن گئی۔ اس سے قبل بھارتی ٹیم سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کرچکی ہے۔

پوائنٹس ٹیبل پر بھارتی ٹیم 14 پوائنٹس کے ساتھ پہلے جنوبی افریقہ 12 کے ساتھ دوسرے آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ بالترتیب تیسرے اور چوتھے نمبر پر موجود ہے۔

پاکستان کی ٹیم 8 میں سے چار میچز جیت کر پانچویں نمبر پر آگئی ہے جبکہ افغانستان کی ٹیم چھٹے نمبر پر چلی گئی۔

ورلڈ کپ 2023ء کے سیمی فائنل کیلئے ابھی دو ٹیموں کا فیصلہ ہونا باقی ہے، جس کیلئے آسٹریلیا، نیوزی لینڈ، پاکستان اور افغانستان دوڑ میں شامل ہیں۔

مصنف کے بارے میں