Get Alerts

اے این ایف نے بھاری مقدار میں منشیات برآمد کر کے 11 ملزمان گرفتار کر لیے

اے این ایف نے بھاری مقدار میں منشیات برآمد کر کے 11 ملزمان گرفتار کر لیے

کراچی: اے این ایف نے  بھاری مقدار میں منشیات برآمد کر کے 11 ملزمان گرفتار کرلیے۔

ترجمان اے این ایف کے مطابق، یہ کارروائیاں 13 مختلف مقامات پر کی گئیں، جن میں ملتان، فیصل آباد، سیالکوٹ، اسلام آباد، لاہور، کراچی، چاغی، تراکئی، شیخوپورہ اور جامشورو شامل ہیں۔

 حکام نے بتایا کہ مجموعی طور پر 63.83 کلو گرام منشیات برآمد کی گئی، جس میں شامل ہیں: 5 کلو 930 گرام چرس، 6 کلو 10 گرام آئس، 49 کلو 400 گرام افیون، 4 کلو 40 گرام ہیروئن، اور 850 گرام ویڈ۔

ترجمان کے مطابق ان کے خلاف انسداد منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر لیے گئے ہیں۔

ٹیگز: