لاہور :سینئر وزیر پنجاب مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ عوام کی بہتری اور صاف ماحول کی فراہمی حکومت کی اولین ترجیح ہے۔ انہوں نے بتایا کہ اسموگ کے خاتمے کے لیے خصوصی اقدامات کیے جا رہے ہیں اور ایک خصوصی سیل بھی قائم کیا گیا ہے تاکہ فضائی آلودگی پر قابو پایا جا سکے۔
مریم اورنگزیب نے کہا کہ پنجاب میں فصلوں کی باقیات جلانا بھی سموگ کی بڑی وجہ ہے، اور اس کے سدباب کے لیے اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ پائیدار ترقی کے لیے جدید ٹیکنالوجی سے بھرپور استفادہ ضروری ہے اور فضائی آلودگی کے خاتمے میں ہر فرد کا کردار اہم ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ پنجاب میں ایئر کوالٹی انڈیکس میں بہتری لانے، ثقافتی ورثے کے تحفظ اور عوام کی فلاح کے لیے مسلسل اقدامات کیے جا رہے ہیں۔