Get Alerts

حکومت اتحادیوں سے مشاورت کے بعد 27ویں آئینی ترمیم پیش کرے گی، اسحاق ڈار

حکومت اتحادیوں سے مشاورت کے بعد 27ویں آئینی ترمیم پیش کرے گی، اسحاق ڈار

اسلام آباد: نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے سینیٹ میں کہا ہے کہ حکومت آئینی ترمیم کے معاملے میں اپنے اتحادیوں کو ساتھ لے کر چل رہی ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ قانون سازی میں اتحادیوں کی مشاورت شامل ہوگی اور ایم کیو ایم، اے این پی، بی اے پی کو بھی ترمیم پر اعتماد میں لیا جائے گا۔

انہوں نے بتایا کہ آئینی ترمیم کا معاملہ کمیٹی میں جائے گا اور جلد بازی میں اسے منظور نہیں کیا جائے گا۔ اسحاق ڈار نے یقین دہانی کرائی کہ آئینی مسودہ ایوان میں پیش کیا جائے گا اور تجویز دی کہ 27ویں آئینی ترمیم کو پہلے سینیٹ میں پیش کیا جائے۔

نائب وزیراعظم کے مطابق، حکومت سب سے بڑے اتحادی کے ساتھ بیٹھ کر تمام قانونی اور آئینی پہلوؤں پر غور کر رہی ہے تاکہ ترمیم شفاف اور مشترکہ مشاورت کے ذریعے منظور ہو۔

ٹیگز: