"وزیر اعظم بنیئے"،اشتہار نے دھوم مچا دی

لاہور: آج کل تو وزیر اعظم کی نااہلی کے بعد ہرطرف ایک ہی شور ہے کہ آئندہ الیکشن میں کون ہو گا وزیر اعظم ؟۔

مگر ہم آپ کو ایسے مضحکہ خیز اشتہار کے بارے میں بتاتے ہیں جس میں وزیراعظم بننے کے بارے میں بتایا گیا ۔تفصیلات کے مطابق لاہور کی اہم شاہراہ ایم ایم عالم روڈ پر نصب بجلی کےکھمبے پر شہری نے انوکھا اشتہار چسپاں کیا ہوا ہے ۔جس پر باقاعدہ طور پر لکھا گیاہے کہ" وزیر اعظم بنیے "یعنی اشتہار چسپاں کرنے والا شخص آپ کو  وزیر اعظم بننے کے لیے ایسے طریقے بتائے گا جو شاید آپ کو نہیں معلوم۔

یہ ہی نہیں بلکہ موصوف جناب آپ کو سیاست سیکھنے ،سیاست کرنے ، فن خطابت (یعنی وزیراعظم بننے کے لیے کیسا فن خطابت ہونا ضروری ہے )،اور وزیر اعظم بننے کے بعد صافیوں کےسوال وجواب کیسے دینے ہیں کے طریقے بھی سکھائے گا۔

لیکن ایسا لگتا ہے اشتہار دینے والے کو یہ معلوم نہیں کہ اس ملک میں وزیراعظم تو بہت دور کی بات ایک عام آدمی کے لیے گھر میں اپنی رائے بتانے میں کتنی مشکل ہوتی ہے ؟