ملک کی اہم اور حساس ویب سائٹ ٹھیکے پر دیدی گئی ؟اہم خبر

ملک کی اہم اور حساس ویب سائٹ ٹھیکے پر دیدی گئی ؟اہم خبر

اسلام آباد :عمران خان کی حکومت نے بچت سکیم کے تحت سب سے اہم اور انتہائی حساس ویب سائٹ ٹھیکے پر دیدی ۔

تفصیلات کے مطابق دفتر خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ویب سائٹ کا نیا ڈیزائن ایک معروف ویب ڈئزائننگ کمپنی سے پیشہ وارانہ بنیادوں پر ہی بنا یا جائیگا ،ویب سائٹ کی اپ گریڈیشن میں اب عوام کا پیسہ خرچ نہیں ہوگا ۔

ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ ویب سائٹ کی اپ گریڈیشن میں عوام کا پیسہ خرچ نہیں ہوگا بلکہ اس کیلئے خرچہ وزیر خارجہ اپنی جیب سے کرینگے ،دفتر خارجہ کے مطابق ویب سائٹ کو آنے والے جدید اور ڈیجیٹل ماڈل کے مطابق تیار کیا جائیگا جس کے ذریعے لوگ زیادہ سے زیادہ اور با آسانی فائدہ حاصل کرسکیں گے ۔