مسلم لیگ ن نے وزیراعظم کی سربراہی میں پنڈورا تحقیقاتی کمیشن مسترد کردیا

مسلم لیگ ن نے وزیراعظم کی سربراہی میں پنڈورا تحقیقاتی کمیشن مسترد کردیا
سورس: فائل فوٹو

اسلام آباد : مسلم لیگ ن وزیر اعظم عمران خان کی سربراہی میں پنڈورا پیپرز کی تحقیقات کے لیے قائم کمیشن مسترد کردیا ہے۔ 

ترجمان مسلم لیگ ن مریم اورنگزیب نے اپنے ٹویٹ میں کہا کہ کہ پینڈورا پیپرز کی تحقیقات عمران صاحب کے ہوتے ہوئے نہیں ہو سکتیں ۔یہ کرپشن پکڑنے نہیں بلکہ آف شور کابینہ اور کرپٹ مافیا کو بچانے کا ہتھکنڈا ہے۔

مریم اورنگزیب نے کہا کہ عمران صاحب سرپرستی کرتے ہوئے مافیاکو ایک اور این آر او دیں گے۔اگر اے ٹی ایمز  پکڑے گئے تو عمران صاحب کا کیا ہوگا !پہلے استیفیٰ پھرتحقیقات کا ڈرامہ کریں۔

انہوں نے کہا کہ قوم کے ساتھ ایک اور بھونڈا مذاق !آف شور کمپنیوں کے مالک عمران خان مافیاز اور چوروں کی رکھوالی کرتے آئے ہیں جو مافیا کو تحفظ دے رہا ہے

مریم اورنگزیب نے کہا کہ  وہ آٹا، چینی،قرض،بجلی، گیس،پٹرول،دوائی،رنگ روڈ سمیت لاتعداد کمشن بنانے اور نام نہاد تحقیقات کرانے کے بعد این آر او آف شور‘وزیروں و مشیروں کو دیتے ہیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز آئی سی آئی جے کی طرف سے پنڈورا پیپرز جاری کیے گئے تھے جن میں 700 سے زائد پاکستانی شہریوں کی آف شور کمپنیوں کا انکشاف ہوا تھا۔پاکستانیوں میں وزرا، ریٹائرڈ فوجی افسران اور تاجر شامل تھے۔ 

وزیر اعظم عمران خان نے آج اپنی سربراہی میں تحقیقاتی کمیشن کا اعلان کیا جو تحقیقات کے بعد پاکستانیوں کے خلاف کارروائی کا فیصلہ کرے گا۔