آصف علی زرداری کی طبیعت ناساز، بلاول بھی ہسپتال پہنچ گئے

آصف علی زرداری کی طبیعت ناساز، بلاول بھی ہسپتال پہنچ گئے
سورس: File

کراچی: سابق صدر آصف علی زرداری کی طبیعت شدید ناساز ہوگئی ہے ۔انہیں بیرون ملک منتقلی پر غور کیا جا رہا ہے تاہم ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ ابھی انہیں بیرون ملک منتقل کرنے کی ضرورت نہیں ہے۔ 

 آصف علی زرداری کراچی کے نجی ہسپتال میں زیر علاج ہیں ۔ وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری بھی والد سے ملنے ہسپتال پہنچے ۔ 

ذرائع کا کہنا ہے کہ بیرون ملک سے ڈاکٹرز کی ٹیم بھی ہسپتال پہنچی ہے۔ ڈاکٹرز فیصلہ کریں گے کہ سابق صدر کا علاج پاکستان میں ہوگا یا پھر انہیں بیرون ملک منتقل کیا جائے گا۔ 

مصنف کے بارے میں