ڈالر سستا ہی سستا 

ڈالر سستا ہی سستا 

کراچی: مافیا کیخلاف کریک ڈائون کے بعد مسلسل 21 ویں روز بھی ڈالر کی گراوٹ کا سلسلہ جاری رہا اور امریکی کرنسی 284 روپے 75 ہو گئی۔

بدھ کو کاروبار کے آغاز پر انٹر بینک میں ڈالر ایک روپے 7 پیسے سستا ہو گیا، جس کے بعد ڈالر کی قیمت 284 روپے 75 پیسے ہو گئی۔

گزشتہ روز کاروبار کے اختتام پر انٹر بینک میں ڈالر 285 روپے 82 پیسے کا تھا۔

دوسری طرف پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں آج بھی کاروبار کے آغاز سے ہی مثبت رجحان دیکھنے میں آ رہا ہے۔