وزیراعظم عمران خان نے گیس چوری روکنے کیلئے جامع پلان بنانے کی ہدایت کر دی

وزیراعظم عمران خان نے گیس چوری روکنے کیلئے جامع پلان بنانے کی ہدایت کر دی
کیپشن: image by facebook

اسلام آباد :وزیراعظم عمران خان نے گیس چوری روکنے کیلئے جامع پلان بنانے کی ہدایت کر دی ، کہتے ہیں قومی خزانے کو سالانہ پچاس ارب روپے کا نقصان ہو رہا ہے ۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے گیس چوری روکنے کے لیے جامع پلان بنانے کی ہدایت کر دی اور کہا کہ چوری سے قومی خزانے کو سالانہ پچاس ارب روپے کا نقصان ہوگا۔

وزیراعظم عمران خان کی سربراہی میں اجلاس میں وزیر پٹرولیم غلام سرور ، ایڈیشنل سیکرٹری پٹرولیم اور سینئر حکام نے شرکت کی  ، بریفنگ میں بتایا گیا کہ پانچ برس میں تیل و گیس کی تلاش کے لیے نئے بلاکس کی منظوری نہیں دی گئی اور پالیسیوں میں تبدیلی کی وجہ سے سرمایہ کاروں کا اعتماد متاثر ہو رہا ہے ۔

اجلاس میں وزیراعظم نے فیس چوری روکنے کے لیے جامع حکمت عملی کی ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ اس سے قومی خزانے کو سالانہ پچاس ارب روپے کا نقصان ہوگا ۔

وزیراعطم عمران خان نے آئل اینڈ گیس سیکٹر کیلئے جلد مربوط منصوبہ بندی کی ہدایت کی اور تاپی گیس منصوبے پر جاری پیش رفت کے حوالے سے بھی اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس سے ملک کی توانائی کی ضروریات پوری کرنے میں مدد ملے گی ۔

عمران خان نے پٹرولیم سیکٹر کے جاری منصوبوں کے ٹائم  فریم کے دوران تکمیل کو یقینی بنانے اور رپورٹ جلد پیش کرنے کی ہدایت بھی دی ۔