بلاول بھٹو نے مختلف جماعتوں کی تین وکٹیں گرادیں

بلاول بھٹو نے مختلف جماعتوں کی تین وکٹیں گرادیں
سورس: فائل فوٹو

ملتان : پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئر مین بلاول بھٹو زرداری نے دورہ ملتان  کے دوران مختلف جماعتوں کی 3 وکٹیں گرا دیں،بلاول بھٹو نے کہا کہ سلیکٹڈ حکومت نے عوام سے روزگار چھین لیا اگلی حکومت پیپلزپارٹی کی ہوگی ۔

نیو نیوز کے مطابق  بلاول بھٹو زرداری نے دورہ جنوبی پنجاب میں وکٹیں گرانا شروع کر دیں۔ملتان میں قیام کے پہلے دن لیہ سے سابق وفاقی وزیر بہادر خان سیہڑ پی پی پی میں شامل ہو گئے جس کا باضابطہ اعلان لیہ میں 11 ستمبر کو کریں گے جبکہ ملتان سے مسلم لیگ ق کے ٹکٹ ہولڈر میاں مظہر عباس اور مظفرگڑھ سے ایم کیوایم کے ٹکٹ ہولڈر رانا امجد علی امجد بھی پی پی میں شامل ہو گئے۔

چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے پی پی پی رہنما اے ڈی بلوچ سے ان کے بھائی کے انتقال پر تعزیت کی کارکنان و عہدیداران کے لواحقین سے بھی تعزیت کا اظہار کیا ایصال ثواب کے لئے فاتحہ خوانی، لواحقین کے صبر جمیل کے لئے بھی دعا بھی کی ۔

بعد ازاں چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے ہمراہ سید یوسف رضا گیلانی اور مخدوم احمد محمود بھی موجود تھے۔ بلاول بھٹو زرداری پی پی رہنما کی رہائش گاہ کے بعد پیپلزپارٹی کے بانی رہنما مرحوم مخدوم سید ناظم حسین شاہ کی رہائش گاہ پہنچے جہاں پر انہوں نے بانی رکن سید ناظم حسین شاہ اور ان کی اہلیہ کے انتقال پر ان کے لواحقین سے تعزیت کی۔

اس موقع پر کارکنوں سے خطاب کرتے انہوں نے کہا کہ  بھٹو شہید نے روٹی، کپڑا اور مکان دینے کا وعدہ کیا اور سلیکٹڈ وزیراعظم یہ سب عوام سے چھین رہا ہ سید ناظم حسین شاہ کی جمہوریت، عوام اور پاکستان پیپلزپارٹی کے لئے خدمات کو تاریخ میں لکھا جائے گا شہید محترمہ بینظیر بھٹو نے جن لوگوں کو روزگار دلوایا، سلیکٹڈ حکمران نے ان 20 ہزار خاندانوں کو بے روزگار کردیا ملک میں غربت اور بے روزگاری تاریخی سطح پر ہے آنے والا وقت ملک میں پاکستان پیپلزپارٹی کا راج ہوگا۔

قبل ازیں بلاول بھٹو ملتان پہنچے تو  بوسن روڈ سیداں والی بائی پاس پر کارکنان کی جانب سے شاندار استقبال کیا گیا بعد ازاں شہر کے مختلف  راستوں پر کارکنوں نے بلاول بھٹو پر پھول کی پتیاں نچھاور کیں ۔