6 مہینوں میں حکومت کا الٹراساؤنڈ ہو گیا: شیخ رشید

6 مہینوں میں حکومت کا الٹراساؤنڈ ہو گیا: شیخ رشید

اسلام آباد: عوامی مسلم لیگ کے سربراہ اور سابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ 6 مہینوں میں حکومت کا الٹراساؤنڈ ہو گیا، سیلاب نے پی ڈی ایم کی ساکھ راکھ بنا دی، لوٹا ممبران کی عوام شکل نہیں دیکھنا چاہتے۔ 
تفصیلات کے مطابق سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری پیغام میں شیخ رشید نے لکھا ’آئی ایم ایف نے حکومت کے ساتھ 608 ارب وصولی کا مزید معاہدہ کیا ہے۔ پہلے قومی خزانے پر ڈاکہ ڈالا اب غریب کی جیب پر ڈاکہ ڈال رہے ہیں، 6 مہینوں میں حکومت کا الٹراساؤنڈ ہو گیا ہے، سندھ میں سیلاب نے لوگوں کی آنکھیں کھول دیں، 5 ستمبر بروز سوموار جسٹس امجد رفیق کی عدالت لاہور ہائیکورٹ میں پیش ہوں گے۔‘ 


ایک اور ٹویٹ میں انہوں نے لکھا ’سیلاب نے پی ڈی ایم کی ساکھ راکھ بنا دی، لوٹا ممبران کی عوام شکل نہیں دیکھنا چاہتے، جن منی لانڈررز کو اپنے لوگ چندہ دینے کو تیار نہیں، دوسرے ملک کیسے دیں گے، لوگوں میں پیٹرول لینے اور بجلی کا بل دینے کی سکت نہیں، آپ مزید اضافہ کرنے جا رہے ہیں، ستمبر ستمگر ہو گا، سیلاب اترے گا تو عمران خان اسلام آباد کی کال دے گا۔‘ 

مصنف کے بارے میں