Get Alerts

فیصل آباد کو صوبہ بنانے اور نظام کی اصلاح پر چیئرمین ایپ سپ کا زور

فیصل آباد کو صوبہ بنانے اور نظام کی اصلاح پر چیئرمین ایپ سپ کا زور

فیصل آباد: چیئرمین ایپ سپ پروفیسر ڈاکٹر چودھری عبدالرحمان نے فیصل آباد میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں مزید صوبے بنانے کی اشد ضرورت ہے، اور فیصل آباد کو بھی صوبہ بنانے کی تجویز دی۔ انہوں نے کہا کہ شہر میں تعلیمی اداروں کی تعداد بڑھانے کی ضرورت ہے تاکہ اسکولز، کالجز اور یونیورسٹیاں قائم کی جا سکیں اور تعلیمی معیار میں بہتری لائی جا سکے۔

پروفیسر ڈاکٹر چودھری عبدالرحمان نے نظام کی تبدیلی پر زور دیتے ہوئے کہا کہ ملک کی ترقی کے لیے موجودہ نظام میں بنیادی اصلاحات ناگزیر ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستانی قوم کو دنیا میں ایک بہتر اور قابل فخر قوم کے طور پر سامنے آنا ہوگا، جس کے لیے پہلے خود کو اور پھر معاشرے کو بدلنا ہوگا۔

انہوں نے مزید کہا کہ نبی کریم ﷺ دُنیا بھر کے لیے رول ماڈل ہیں اور ان کی سنتوں پر حقیقی معنوں میں عمل کیے بغیر کوئی بھی سچا مسلمان نہیں بن سکتا۔ انہوں نے نبی ﷺ کے اخلاق و کردار کو اپنانے کی اہمیت پر بھی خاص زور دیا۔