لاہور: چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری آج شام چار روزہ دورے پر لاہور پہنچیں گے۔ بلاول بھٹو نے پنجاب کی قیادت کو لاہور طلب کر رکھا ہے تاکہ صوبے کی سیاسی صورتحال اور دیگر اہم امور پر تبادلہ خیال کیا جا سکے۔
دورے کے دوران بلاول بھٹو زرداری سیلاب سے متاثرہ پنجاب کے اضلاع کا دورہ بھی کریں گے۔ ان کا پروگرام چنیوٹ، مظفرگڑھ اور ملتان کے سیلاب زدہ علاقوں کا معائنہ شامل ہے، جہاں وہ متاثرین سے ملاقات کر کے ان کے مسائل جانیں گے اور امدادی کارروائیوں کا جائزہ لیں گے۔