کیلیفورنیا:ایپل اپنے نئے آئی فون 17 کے ساتھ دوبارہ ٹیکنالوجی کی دنیا میں دھوم مچانے جا رہا ہے۔ دنیا بھر کے صارفین بے صبری سے 9 ستمبر کو ہونے والے “Awe Dropping” ایونٹ کا انتظار کر رہے ہیں۔
، جہاں کم از کم 8 نئی مصنوعات متعارف کرائی جائیں گی جن کی قیمت 800 امریکی ڈالر سے شروع ہوگی۔iPhone 17 Pro اور Pro Max میں 48 میگا پکسل ٹیلی فوٹو اور اپ گریڈڈ الٹرا وائیڈ کیمرے متوقع ہیں۔
رپورٹ کے مطابق یہ اہم ایونٹ پاکستانی وقت کے مطابق 9 ستمبر کی رات 10 بجے شروع ہوگا، جسے ایپل کی آفیشل ویب سائٹ اور یوٹیوب پر براہ راست دیکھا جا سکتا ہے۔