اسلام آباد: پنجاب میں شدید بارشوں اور سیلاب کی وجہ سے الیکشن کمیشن آف پاکستان نے قومی اسمبلی کے 5 اور پنجاب اسمبلی کے 4 حلقوں میں ضمنی انتخابات ملتوی کر دیے ہیں۔
الیکشن کمیشن کے مطابق قومی اسمبلی کے حلقے این اے 129 (لاہور)، این اے 143 (ساہیوال)، این اے 66 (وزیرآباد)، این اے 104 اور این اے 96 (فیصل آباد) میں انتخابات ملتوی کیے گئے ہیں۔
اسی طرح پنجاب اسمبلی کے حلقے پی پی 98 (فیصل آباد)، پی پی 203 (ساہیوال)، پی پی 73 (سرگودھا) اور پی پی 87 (میانوالی) میں بھی ضمنی انتخابات کو ملتوی کیا گیا ہے۔
الیکشن کمیشن نے انتخابی عمل کی شفافیت اور عوام کی حفاظت کو مدنظر رکھتے ہوئے یہ فیصلہ کیا ہے۔