Get Alerts

 ترکیہ میں غیر قانونی مقیم 25 ہزار سے زائد افغان شہری گرفتار

 ترکیہ میں غیر قانونی مقیم 25 ہزار سے زائد افغان شہری گرفتار

انقرہ: دنیا بھر میں غیر قانونی طور پر مقیم افغان باشندوں کے خلاف کارروائیوں میں تیزی آگئی۔ افغان جریدے خامہ پریس کے مطابق ترکیہ میں رواں سال کے پہلے 8 ماہ کے دوران 25 ہزار سے زائد غیر قانونی مقیم افغان شہری گرفتار کیے گئے۔

رپورٹ کے مطابق ترک حکام نے بتایا کہ گرفتار کیے گئے افغان شہریوں کے پاس ترکیہ میں قانونی رہائش کے لیے مطلوبہ دستاویزات موجود نہیں تھیں۔

ترک حکام کے مطابق غیر قانونی طور پر مقیم غیر ملکیوں کے خلاف کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے، جس کے تحت دستاویزات کی جانچ پڑتال اور غیر قانونی قیام کے مرتکب افراد کے خلاف قانونی کارروائی کی جا رہی ہے۔

ٹیگز: