کراچی :اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف) نے بین الاقوامی منشیات سمگلنگ کے خلاف بڑی کارروائی کرتے ہوئے افغانستان میں قائم بین الاقوامی نیٹ ورک کو بے نقاب کردیا۔
اے این ایف کے مطابق کراچی پورٹ پر کارروائی کے دوران ایک کنٹینر سے 200 کلوگرام آئس برآمد کی گئی۔ کارروائی میں افغان نیٹ ورک کے سرغنہ احسان اللہ اور ایک مقامی سہولت کار کو گرفتار کرلیا گیا۔
اے این ایف حکام کے مطابق برآمد کی گئی منشیات کو بین الاقوامی سطح پر اسمگل کرنے کی کوشش کی جا رہی تھی۔ گرفتار ملزمان سے تفتیش جاری ہے، جبکہ نیٹ ورک سے منسلک دیگر افراد کی گرفتاری کے لیے بھی کارروائیاں جاری ہیں۔
حکام کا کہنا ہے کہ منشیات اسمگلنگ کے خلاف کارروائیاں مزید تیز کی جائیں گی۔