Get Alerts

پاکستان اور چین کا زرعی تعاون مزید مضبوط، پاکستان کو 3 لاکھ مویشی ویکسین خوراکیں فراہم

 پاکستان اور چین کا زرعی تعاون مزید مضبوط، پاکستان کو 3 لاکھ مویشی ویکسین خوراکیں فراہم

اسلام آباد(ذیشان سید)پاکستان اور چین کے درمیان زراعت اور لائیو اسٹاک کے شعبے میں تعاون مزید مضبوط ہو گیا۔چین نے پاکستان کو مویشیوں کو بیماریوں سے محفوظ رکھنے کے لیے 3 لاکھ ویکسین خوراکیں فراہم کر دی ہیں۔

چینی ناظم الامور شی یوان چیانگ کی نمائندگی میں ویکسینز نیشنل ایگریکلچر ریسرچ سینٹر، NARC کے حوالے کر دی گئیں۔

ویکسینز کی فراہمی کا مقصد پاکستان میں مویشیوں کو بیماریوں سے بچاؤ اور لائیو اسٹاک کے شعبے میں تعاون کو مزید فروغ دینا ہے۔

ٹیگز: