کراچی: پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کا اختتام مثبت رجحان کے ساتھ ہوا، جہاں سرمایہ کاروں کی سرگرمی کے باعث مارکیٹ میں تیزی دیکھی گئی۔
کاروبار کے اختتام پر بینچ مارک کے ایس ای 100 انڈیکس 399 پوائنٹس کے اضافے کے بعد ایک لاکھ 75 ہزار 328 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا۔
ٹریڈنگ کے دوران انڈیکس میں اتار چڑھاؤ بھی دیکھنے میں آیا اور یہ مجموعی طور پر 902 پوائنٹس کے دائرے میں رہا۔
حصص بازار میں دن بھر مجموعی طور پر تقریباً 87 کروڑ شیئرز کا لین دین ہوا، جن کی مالیت 32 ارب روپے رہی۔
دوسری جانب مارکیٹ کی مجموعی مالیت میں بھی اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ کاروبار کے اختتام پر مارکیٹ کیپٹلائزیشن 42 ارب روپے بڑھ کر 19 ہزار 629 ارب روپے ہوگئی۔