جرمنی میں مسلمانوں کے لیے مخصوص قوانین کا منصوبہ مسترد

جرمنی میں مسلمانوں کے لیے مخصوص قوانین کا منصوبہ مسترد

برلن: جرمن چانسلر انجیلا میرکل نے جرمنی میں مسلم کمیونٹی کے مذہبی فرائض کو ریگولیٹ کرنے کا مطالبہ مسترد کر دیا ہے۔

میرکل کی اپنی ہی سیاسی جماعت کرسچن ڈٰیموکریٹک یونین نے تجویز کیا تھا کہ ملک میں ایسے قواعد متعارف کرائے جائیں، جن کے تحت مسلمانوں کے حقوق اور فرائض کا تعین کیا جائے۔

اس مجوزہ منصوبے میں مسلم مبلغین کے لئے سخت ضوابط اور مسجدوں کی رجسٹریشن کی تجویز دی گئی تھی تاہم میرکل نے کہا کہ جرمنی میں مذہبی رواداری اور آزادی جیسے اصولوں پر سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔

مصنف کے بارے میں