ہم نے دہشت گردوں کو شکست دی اور دنیا اس کو تسلیم کرے، وزیراعظم

ہم نے دہشت گردوں کو شکست دی اور دنیا اس کو تسلیم کرے، وزیراعظم

 اسلام آباد: بین الاقوامی انسداد دہشت گردی فورم سے خطاب  کرتے ہوئے  وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا دہشت گردی کی وجہ سے کوئی محفوظ نہیں اور پاکستان نے دہشت گردی کی قیمت ادا کی ہے جبکہ محترمہ بینظیر بھی دہشت گردی کی نذر ہوئیں۔ مرد ، عورتیں ، بوڑھے اور بچے دہشت گردی کی نذر ہوئے ہیں۔ ملالہ یوسف زئی بھی دہشت گردی کا شکار ہوئیں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ افغانستان میں روسی جارحیت کی وجہ سے منظر نامہ تبدیل ہوا ہے اور ہم دہشت گردی کے خلاف جنگ کا حصہ بنے جبکہ ہم نے دہشت گردی کا مقابلہ کیا اور آج پاکستان میں امن واپس آ گیا ہے۔

مزید تفصیل پڑھیں: اسحاق ڈار کیخلاف اثاثہ جات ضمنی ریفرنس، شریک ملزمان پر فرد جرم عائد

انہوں نے اپنے خطاب میں کہا ہم نے دہشت گردوں کو شکست دی ہے اور دنیا اس کو تسلیم کرے۔ ضرب عضب، ردالفساد اور دیگر آپریشن مختلف شہروں اور سرحدی علاقوں میں کیے گئے جس کی وجہ سے دہشت گردوں کے محفوظ ٹھکانوں کو ختم کیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کے علاوہ کوئی نہیں جس کی 2 لاکھ سے زائد فورسز نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں حصہ لیا۔ ہماری فوج، پولیس، سیاسی جماعتوں اور عوام کی کوششوں سے ملک آج پرامن ہے اور پاکستان نے بے مثال ترقی حاصل کی ہے۔

 

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں