آئرلینڈ میں مسلمانوں کے خلاف تحریک زور پکڑنے لگی

آئرلینڈ میں مسلمانوں کے خلاف تحریک زور پکڑنے لگی
کیپشن: anti Muslims campaign in Ireland

بیلفاسٹ : آئرلینڈ میں مسلمانوں کے خلاف تحریک زور پکڑنے لگی ہے ، پولیس نے اسلام اور مسلمان مخالف پمفلٹ ملنے کے بعد تفتیش شروع کر دی ہے۔

تفصیلات کے مطابق شمالی آئرلینڈ کے دارالحکومت بیلفاسٹ میں پولیس شہر کے ریون ہل علاقے سے اسلام مخالف پمفلٹ ملنے کے بعد تفتیش کر رہی ہے۔

پمفلٹ جنیریشن سپارٹا نامی گروپ کی جانب سے بھیجا گیا ہے اور وہ صارفین کو پیغام دیتا ہے کہ اسلام کے بڑھتے ہوئے اثر کو روکا جائے ، خیال کیا جاتا ہے کہ یہ پمفلٹ پیر کو بھیجے گئے تھے۔  

مقامی کونسلر کرس مک نے کہا کہ علاقے میں 'بڑی تعداد میں تارکین وطن افراد کی رہائش ہے ، یہ رویہ غیر مناسب ہے اور اس علاقے کے لوگوں سے مطابقت نہیں رکھتا ، پمفلٹ موصول کرنے والی ایک خاتون نے کہا کہ اس میں درج تحریر کو پڑھ کر وہ 'سہم' گئی تھیں۔