کرکٹ: آئرلینڈ کا پاکستان کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کے شیڈول کا اعلان

 کرکٹ: آئرلینڈ کا پاکستان کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کے شیڈول کا اعلان

لاہور: کرکٹ آئرلینڈ نے پاکستان کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کے شیڈول کا اعلان کردیا۔

نیوزی لینڈ کے دورہ پاکستان کے بعد قومی ٹیم ٹی ٹوئنٹی سیریز کھیلنے مئی میں آئر لینڈ جائے گی۔دورے میں قومی ٹیم 3 ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز کھیلے گی۔

تین میچوں کی ٹی ٹوئنٹی سیریز 10 سے 14 مئی تک کھیلی جائے گی۔ پاکستان اور آئرلینڈ کے درمیان پہلا ٹی ٹوئنٹی میچ 10 مئی کو کھیلا جائے گا۔

پاکستان اور آئرلینڈ دوسرے میچ میں 12 مئی کو مدِمقابل ہوں گی جبکہ تیسرا میچ 14 مئی کو کھیلا جانا ہے۔

تینوں ٹی ٹوئنٹی میچ پاکستانی وقت کے مطابق 8 بجے شروع ہوں گے۔

آئرلینڈ کے خلاف سیریز کے بعد پاکستان ٹیم انگلینڈ کا دورہ بھی کرے گی۔

مصنف کے بارے میں