آئرلینڈ کے وزیراعظم لیو واراڈکار نے استعفیٰ دے دیا

آئرلینڈ کے وزیراعظم لیو واراڈکار نے استعفیٰ دے دیا

ڈبلن: آئرلینڈ کے وزیراعظم لیو واراڈکار نے ملک کی حکمران جماعت کی سربراہی اور وزیراعظم کی حیثیت سے استعفے کا اعلان کردیا تاہم نئے وزیراعظم کے انتخاب تک کام کرتے رہیں گے۔
 لیو واراڈکار نے ڈبلن میں ہنگامی پریس کانفرنس میں اچانک استعفے کا اعلان کیا اور بتایا کہ اپنی جماعت فائن گائیل سے درخواست کی ہے کہ 6 اپریل کو ہونے والی سالانہ کانفرنس میں پارٹی کا نیا قائد منتخب کیا جائے۔انہوں نے کہا کہ پارٹی کی جانب سے نیا قائد منتخب ہونے پر انہی کو پارلیمنٹ میں وزیراعظم کے لیے ووٹ دیا جائے، جس کے لیے ووٹنگ ایسٹر کی چھٹیوں کے بعد ہوگی۔
لیو واراڈکار نے  استعفے کی وجوہات سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ میرے استعفے کی وجوہات ذاتی اور سیاسی دونوں ہیں لیکن بہت سوچ و بچار کے بعد فیصلہ کیا۔انہوں نے کہا کہ مجھے یقین ہے کہ نئے وزیراعظم اور قائد اتحادی حکومت کے دوبارہ انتخاب کے لیے مجھ سے بہتر ثابت ہوں گے۔
خیال رہے کہ لیو واراڈکار 2017 میں وزیراعظم منتخب ہوئے اور پہلے ہم جنس پرست وزیراعظم بنے تھے اور ایک سال قبل ہی دوبارہ منتخب ہوئے تھے جبکہ اگلے انتخابات مارچ 2025 میں منعقد ہوں گے۔

مصنف کے بارے میں