مہنگی ترین لیمبرگنی اور بوگاٹی کی قیمت ایک سکہ 

  مہنگی ترین لیمبرگنی اور بوگاٹی کی قیمت ایک سکہ 

لندن : اب دنیا کی مہنگی ترین لیمبرگنی اور بوگاٹی کاریں صرف اورصرف ایک سکہ میں حاصل کی جاسکیں گی۔ 

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق گرتے ہوئے ڈالر کے خطرے کے پیش نظر کریکن ایکسچینج کے سی او او جیسی پاول کا خیال ہے کہ لیمبر گنی اور بگاٹی بٹ کوائن کی مستقبل کی قیمت کا ایک بہتر بیرو میٹر ثابت ہوسکتے ہیں ۔ 

انہوں نے کہا کہ بٹ کوائن کی بڑھتی ہوئی قیمت کو دیکھتے ہوئے لیمبرگنی کی رواں سال کے اختتام پر قیمت ایک بٹ کوائن اور 2023 میں بوگاٹی کی قیمت ایک بٹ کوائن ہوجائیگی ۔ 

جیسی پاؤل نے کہا کہ ڈالر کے ساتھ بٹ کوائن کو ناپنا مناسب نہیں ۔ بٹ کوائن کی بڑھتی ہوئی قیمت ڈالر کو پیچھے چھوڑچکی ہے ، گزشتہ سال کے اختتام تک ایک بٹ کوائن سے نئی ہونڈا سوکس خریدی جاسکتی تھی ۔

ٹیسلا کے سربراہ ایلون مسک کے مطابق رواں ماہ امریکہ میں کمپنی کی گاڑیاں کرپٹو کرنسی سے خریدی جانا ممکن ہوگا اور رواں سال کے اختتام پر دیگر ممالک کے لوگ بھی بٹ کوائن کے ذریعے ٹیسلا کی کار خرید سکیں گے ۔ واضح رہے کہ گزشتہ ماہ ایک بٹ کوائن کی قیمت ساٹھ ہزار ڈالر تک پہنچ گئی تھی ۔