عمران خان اور بشریٰ بی بی کا ایک اور جھوٹ بے نقاب، طبی معائنے میں زہر دینے کا کوئی ثبوت نہیں ملا، اہلیہ بانی پی ٹی آئی صحت مند ہیں: ذرائع

عمران خان اور بشریٰ بی بی کا ایک اور جھوٹ بے نقاب، طبی معائنے میں زہر دینے کا کوئی ثبوت نہیں ملا، اہلیہ بانی پی ٹی آئی صحت مند ہیں: ذرائع

لاہور : بانی پی ٹی آئی عمران خان  اور بشریٰ بی بی کا ایک اور جھوٹ بے نقاب ہوگیا۔ زہر دینے کے بیان سے عوام کو بیوقوف بنانے کا ایک اور حربہ ناکام ہوگیا۔ 

بشری بی بی کی طبی رپورٹ نے دونوں میاں بیوی کو ایک بار پھر جھوٹا ثابت کردیا ہے۔  طبی معائنے میں بشریٰ بی بی کی کوئی بیماری ثابت نہیں ہوئی۔  بشری بی بی کو کھانا نگلنے میں کوئی تکلیف نہیں ہے۔ 

رپورٹ کے مطابق بشری بی بی کا وزن کم ہوا تھا جو اب واپس آ چکا ہے ۔  بشری بی بی کو صرف خراب ذائقے اور پیٹ میں معمولی درد کی تکلیف ہے۔ بشری بی بی آنکھوں کا چیک اپ نہیں کروانا چاہتیں، کوئی درد نہیں ہے ۔ 

وزیر اطلاعات پنجاب عظمی بخاری  کا کہنا ہے کہ  بشریٰ بی بی کے طبی معائنے میں زہر دینے یا ٹوائلٹ کلینر کے قطرے کھانے  میں ملانے کے کوئی شواہد نہیں ملے ۔طبی رپورٹ میں حقیقت عیاں ہونے کے بعد بانی پی ٹی آئی کو قوم سے معافی مانگنی چاہیے۔ 

مصنف کے بارے میں