شیر افضل مروت اور عمیر نیازی آؤٹ، عمران خان کے فوکل پرسنز کی فہرست کا باقاعدہ نوٹیفیکیشن جاری

شیر افضل مروت اور عمیر نیازی آؤٹ، عمران خان کے فوکل پرسنز کی فہرست کا باقاعدہ نوٹیفیکیشن جاری

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف نے عمران خان کے فوکل پرسنز کی فہرست کا نوٹیفیکیشن جاری کر دیا، نوٹفکیشن  کے مطابق ‏عمران خان کی منظوری کے ساتھ سابقہ فہرست منسوخ کی جاتی ہے۔

 سیکرٹری جنرل عمر ایوب نے نوٹفیکیشن جاری کر دیا، نئے فوکل پرسنز میں بیرسٹر گوہر، عمر ایوب خان، شبلی فراز، انتظار پنجوتھہ اور علی ظفر شامل ہیں۔


شیر افضل مروت اور عمیر نیازی کو فوکل پرسن کی فہرست سے نکال دیا گیا.

یاد رہے کہ گزشتہ روز چیئرمین تحریک انصاف بیرسٹر گوہر نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کے منظور کردہ فوکل پرسنز کا اعلان کیا تھا۔ تاہم اس کے بعد ایک اور پیغام میں کہا کہ کسی بھی رہنما کو لسٹ سے نہیں نکالا گیا صرف نئے فوکل پرسنز  کو شامل کیا گیا ہے۔ 

مصنف کے بارے میں