مکمل سورج گرہن 2024 میں ، جو اگلے 20 سال تک دوبارہ دکھائی نہیں دے گا

مکمل سورج گرہن 2024 میں ، جو اگلے 20 سال تک دوبارہ دکھائی نہیں دے گا

2024 کا پہلا سورج گرہن 8 اپریل بروز پیر کو ہو گا، جو اگلے 20 سال تک دوبارہ دکھائی نہیں دے گا۔

 
سال 2024 کا پہلا سورج گرہن 8 اپریل کو متوقع ہے جو میکسیکو، امریکا اور کینیڈا میں نظر آئے گا، جبکہ سال کا دوسرا سورج گرہن 2 اکتوبر کو جنوبی امریکا کے کچھ حصوں میں متوقع ہے جو کہ جزوی ہوگا۔

یہ نادر آسمانی واقعہ اس وقت پیش آئے گا جب چاند سورج کے سامنے آجائے گا اور زمین کے کچھ حصے میں اندھیرے چھا جائے گا۔

مکمل سورج گرہن چونکہ 8 اور 9 اپریل کے درمیان ہوگا اس لیے پاکستان میں رات ہونے کے سبب اس کا مشاہدہ نہیں کیا جاسکے گا، البتہ مغربی یورپ، جنوبی امریکا، اٹلانٹک سمیت دیگرمقاما ت پرسورج گرہن دکھائی دے گا۔ 2024 کا پہلا سورج گرہن پاکستان اور اس کے قریبی علاقوں میں نظر نہیں آئے گا۔

ناسا کے مطابق رواں سال سورج گرہن کا آغاز میکسیکو سے ہوگا جہاں سے شمال مشرقی سمت میں امریکا کی جانب سے سفر کرتا ہوا کینیڈا کے مشرقی صوبوں میں اختتام پذیر ہوگا۔

امریکا کی 15 ریاستوں میں مکمل سورج گرہن (یعنی چاند 100 فیصد سورج کے سامنے آجائے گا) کا مشاہدہ 4 منٹ 20 سیکینڈ تک کیا جاسکے گا۔مکمل سورج گرہن کے دوران، شمالی امریکہ کا ایک حصہ چند منٹ کے اندھیرے میں ڈوب جائے گا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ سورج گرہن کا آغاز پاکستانی وقت کے مطابق رات 8 بجکر 42 منٹ پر ہوگا، 11 بجکر 17 منٹ پرسورج گرہن عروج پر ہوگا، سورج گرہن کا اختتام رات ایک بجکر 52 منٹ پر ہوگا۔

یاد رہے کہ دنیا میں آخری بار مکمل سورج گرہن دسمبر 2021 میں ہوا تھا مگر اس کا مشاہدہ صرف انٹارکٹیکا میں ہوا تھا۔

خیال رہے کہ مکمل سورج گرہن اگلے 20 سال تک دوبارہ دکھائی نہیں دے گا۔اگلا مکمل سورج گرہن 2044 میں ہوگا۔

مصنف کے بارے میں