Get Alerts

رواں سال کا دوسرا سورج گرہن کل ہوگا، پاکستان میں دکھائی نہیں دے گا

رواں سال کا دوسرا سورج گرہن کل ہوگا، پاکستان میں دکھائی نہیں دے گا

اسلام آباد:رواں سال کا دوسرا سورج گرہن کل (اتوار) کو ہوگا، تاہم یہ پاکستان میں کہیں سے بھی دکھائی نہیں دے گا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق یہ سورج گرہن بعض دیگر ممالک میں نظر آئے گا لیکن جنوبی ایشیا، خاص طور پر پاکستان، میں اس کا مشاہدہ ممکن نہیں ہوگا۔

ماہرین فلکیات کے مطابق، سورج گرہن کا آغاز پاکستانی وقت کے مطابق رات 10 بج کر 30 منٹ پر ہوگا، جب کہ یہ مکمل طور پر 2 بج کر 54 منٹ پر ختم ہو جائے گا۔

یاد رہے کہ سال 2025 میں مجموعی طور پر دو سورج گرہن ہو رہے ہیں، اور یہ دوسرا گرہن ہے۔ سورج گرہن اس وقت واقع ہوتا ہے جب چاند زمین اور سورج کے درمیان آ جاتا ہے اور سورج کی روشنی زمین تک مکمل یا جزوی طور پر نہیں پہنچ پاتی۔

محکمہ موسمیات نے واضح کیا ہے کہ چونکہ یہ گرہن پاکستان میں قابلِ مشاہدہ نہیں، اس لیے اس کے باعث کسی قسم کے موسمی یا سائنسی اثرات کی توقع نہیں کی جا رہی۔

ٹیگز: