چین تنازعات کو مذاکرات کے ذریعے حل کرے: بھارت

 چین تنازعات کو مذاکرات کے ذریعے حل کرے: بھارت

نئی دہلی: بھارت نے کہا ہے کہ چین  تنازعات کو   مذاکرات کے ذریعے حل کرنا چاہیئے۔

بھارت کی وزیر خارجہ سشما سوراج نے پارلیمنٹ میں یہ بیان دیتے ہوئے کہا   کہ ہندوستان، مذاکرات کے ذریعے باہمی اختلافات کے حل پرزور دیتا ہے۔ اگر ہندوستان اور چین کے درمیان سرحدی کشیدگی کے بارے میں عجلت میں فیصلہ کیا جائے گا تو یہ چین کے مشتعل ہونے اور بحران میں اضافے کا باعث بنے گا۔

انہوں نے ہندوستان کی مکمل دفاعی آمادگی کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ جنگ کسی بھی مسئلے کا حل نہیں ہے کیونکہ تمام ممالک کے ساتھ مذاکرات اور گفتگو ہندوستان کی خارجہ پالیسی کی پہلی ترجیح ہے۔

واضع رہے کہ چین کی جانب سے سکم کے ڈوکلام اسٹریٹیجک علاقے میں دو ہندوستانی چیک پوسٹوں کو ڈھا  دینے اور سرحد پر روڈ بنانے کی مخالفت کرتے ہوئے ہندوستانی فوجیوں کے چینی سرحد کے اندر داخل ہوجانے کے بعد دونوں ملکوں کے درمیان کشیدگی بڑھ گئی ہے۔

مصنف کے بارے میں